مستونگ: مسلح افراد کی نیٹو کنٹینر پر فائرنگ, آگ لگا دی

Mastung

Mastung

مستونگ (جیوڈیسک) مستونگ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کے بعد آگ لگا دی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کر کے اسے آگ لگا دی۔

جس سے کنٹینر کے اگلے حصے کو جزوی نقصان پہنچا۔ واقعے میں ڈرائیور محمد انور اور کنڈیکٹر محفوظ رہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔