مستونگ(جیوڈیسک)مستونگ ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ایف سی نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرکے آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ فرنٹئیر کور غازہ بند اسکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل مقبول شاہ نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ خفیہ اداروں کی اطلاع پر مستونگ کے علاقے دشت میں ایک مقام پر چھاپہ مارا گیا۔
کارروائی کے دوران 15 آر پی جی راکٹ ، ایک سو سات ایم ایم کے 17 راکٹ ، 4 ایل ایم جی، 14 ایس ایم جی، 50 ہزار گولیاں، 120کلو گرام دھماکا خیز مواد، ایک ہزار ڈیٹونیٹراور ایک سیٹلائٹ فون برامد کرلیا گیا۔ کرنل مقبول شاہ نے بتایا کہ ایف سی نے مذکورہ مقام سے آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ برآمد کیا گیا اسلحہ کوئٹہ میں کسی بڑی وارادات میں استعمال کیا جانا تھا۔