مستونگ : شاپنگ سینٹر کے قریب دھماکا، خاتون اور بچہ جاں بحق

Mastung

Mastung

مستونگ (جیوڈیسک) مستونگ میں شاپنگ سینٹر کے قریب دھماکے میں عید کی خریداری میں مصروف خاتون اور بچہ جاں بحق، متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ مستونگ کے علاقے چاندنی چوک میں واقع شاپنگ سینٹر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جس وقت وہاں عید کی خریداری کے لیے بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شاپنگ میں مصروف تھی۔

دھماکے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگئے جبکہ دھماکے کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جاں بحق ہونیوالے افراد کی میتیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔