مستونگ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد آئل ٹینکر کو آگ لگا دی

Mastung

Mastung

مستونگ (جیوڈیسک) مستونگ کے علاقے دشت میں نامعلوم افراد نے ایک اور آئل ٹینکر پر فائرنگ کر کے آگ لگا دی۔ لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے ایک آئل ٹینکر کراچی جا رہا تھا کہ دشت کے علاقے میں چار مسلح افراد نے ٹینکر پر فائرنگ کر دی اور اسے آگ لگا کر فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے ٹینکر کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر محفوظ رہے۔

اطلاع ملنے پر لیویز اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، اس سے پہلے بھی علاقے میں کئی بار نیٹو سمیت نجی آئل ٹینکرز اور کنٹینرز کو نشانہ بنایا گیا تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔