کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے کراچی جانے والی نیٹو کنٹینر کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق نیٹو فورسز کو سامان سپلائی کرنے والے کنٹینر پاک افغان سرحدی شہر چمن سے کراچی جا رہا تھا۔
مستونگ کے علاقے چوٹو میں نامعلوم مسلح افراد نے کنٹینر پر فائرنگ کر دی اور بعد میں آگ لگا دی، جس سے کنٹینر مکمل طور پر جل گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔