کابل (جیوڈیسک) مشرقی افغانستان میں والی بال میچ کے دوران ہونیوالے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 57 ہو گئی۔
سربراہ افغان انٹیلی جنس کے مطابق صوبے پکتیکا میں خودکش حملے میں حقانی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔
صوبہ فرح میں ستم رسیدہ ماں نے بیٹے کے قتل کے انتقام میں 25 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ قندوز کے بارونق بازار میں بم دھماکہ سے دو طالبات سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔