لاہور (جیوڈیسک) لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر راشد لطیف کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ سابق کرکٹر نے بورڈ پر فکسنگ کے الزامات عائد کیے تھے۔ سابق کپتان راشد لطیف نے اپنے بیان میں دعوی کیا تھا کہ بھارتی بکی انو بٹ ماضی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے مہمان کے طور پر 2005 اور 2006 میں پاکستان کا دورہ کر چکا ہے۔
چند روز قبل پی سی بی نے راشد لطیف نے بیان کو احمقانہ اور بے بنیاد قرار دیا تھا جس کے جواب میں راشد نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں اور اگر پی سی بی معاملہ کورٹ میں بھی لے جانا چاہتا ہے تو وہ اسکے لئے بھی تیار ہیں تاہم پی سی بی نے قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کرکٹر الزامات کے ثبوت پیش کریں۔ ان کے تمام الزام حقائق پر مبنی نہیں۔