میچ فکسنگ، بھارتی سپریم کورٹ کا گروناتھ میاپن کیخلاف کارروائی کا حکم

Gurunath Myapn

Gurunath Myapn

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے آئی سی سی کے صدر سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دوپہر 2 بجے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

سپریم کورٹ کے مطابق سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور سری نواسن کاروائی کرنے والے پینل سے خود کو علیحدہ کریں۔

مڈگل کمیٹی نے چنائی سپر کنگز کے مالک گروناتھ میاپن کے خلاف کارروائی کا فوری حکم دیا ہے۔ آئی پی ایل فکسنگ سکینڈل میں گروناتھ میاپن بھی منظر عام پر آئے تھے۔