لندن (جیوڈیسک) لندن سابق آسٹریلوی کرکٹر ایان چیپل نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ کی وبا نے کرکٹ کے حسن کو متاثر کیا ہے۔ مشتبہ چیز دیکھتے ہی کمنٹری کے دوران اشارہ ضرور دیتا ہوں۔
سابق آسٹریلوی کپتان اور کمنٹیٹر ایان چیپل نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ کی وبا نے کرکٹ کے حسن کو متاثر کیا ہے۔ دنیا کی کوئی ٹیم اس وبا سے نہیں بچ سکی۔ انہوں نے کہا کہ میں جب بھی میچ کے دوران کوئی مشتبہ چیز دیکھتا ہوں تو کمنٹری کے دوران اس کا اشارہ ضرور دیتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے کبھی بھی عدالت میں جانا پڑا تو اپنی معلومات کی تصدیق کرانے کیلئے ضرور جاں گا۔