آکلینڈ (جیوڈیسک) افتتاحی ٹی 20 میچ میں پاکستانی شاہینوں نے کیویز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کر دیا۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کو 9 رنز کے اسکور پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب گپٹل رن آؤٹ ہوئے اور انھوں نے دو رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کو دوسرے اوور میں کولن منرو نے 25 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی اور وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ اینڈرسن کی گری جب عماد نے صفر پر اپنی ہی گیند پر ان کا کیچ کیا۔
شاہد آفریدی نے پاکستان کو چوتھی کامیابی دلوائی اور گرانٹ ایلیئٹ کو تین رنز پر بولڈ کیا۔ نیوزی لینڈ کے چھٹے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی رونچی تھے جنہوں نے کوئی رنز بنائے بغیر پویلین کی راہ لی ۔ آفریدی نے ایک اور وکٹ اس وقت لی جب گرانٹ رونکی بغیر رن بنائے کیچ آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی نے عمر گل کی گیند پر میچل سینٹنر کا شاندار کیچ پکڑا۔ عمر گل کو ایک اور وکٹ اس وقت ملی جب انھوں نے ایسل کو ایک رن پر بولڈ کیا۔ محمد عامر جن کی گیند پر دو کیچ ڈراپ ہوئے لیکن وہ میٹ ہینری کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ ۔ہینری کا کیچ شاہد آفریدی نے پکڑا۔
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے تین، آفریدی اور عمر نے دو، دو وکٹیں لیں جبکہ عماد وسیم اور محمد عامر ایک ، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے کیا۔ پاکستان کو پہلی وکٹ کا نقصان 33 رنز پر احمد شہزاد کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ احمد شہزاد مجموعی اسکور میں 16 رنز کا اضافہ کر سکے اور کیچ آؤٹ ہوئے۔ 52 کے اسکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ ساتویں اوور کی پہلی گیند پر گری جب صہیب مقصود کیچ آؤٹ ہوئے۔
آج شعیب ملک کا بلا بھی رنز اگلنے میں ناکام رہا رہا ۔ شعیب ملک مجموعی اسکور میں 20 رنز کا اضافہ کر سکے اور کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ پندرویں اوور کی پانچویں گیند پر گری جب محمد حفیظ نے شارٹ لگائی اور کیچ آؤٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 61 رنز جوڑے۔ شاہد آفریدی کے بعد سرفراز احمد دو رنز اور عماد 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔