لاہور (جیوڈیسک) سمبڑیال کے نواحی گاؤں دھانا والی سے تعلق رکھنے والے مختار احمد نے زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس تاریخی میچ میں وہ بطور اوپنر یادگار اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے تمام بولرز کو کیا خبردار اور صرف پینتالیس گیندیں کھیلیں۔
دھواں دار تیراسی رنز یعنی بارہ چوکے اور تین زور دار چھکے لگائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ ایوارڈ کے بعد بولے کہ بڑا دن اور بڑا میچ تھا خوش قسمتی سے انہیں بڑی اننگز کھیلنے کا موقع مل گیا۔
مختار احمد نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا اور اپنے دوسرے ہی میچ میں انتخاب درست ثابت کر دکھایا۔