مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) لنڈے کا مال اور سپرے شدہ سبزیوں کے استعمال سے خطر ناک بیماریاں جنم لے رہی ہیں، لنڈے کا مال کئی کئی سال تک بندہ گاہ پر پڑا رہتا ہے۔
عوام لنڈے کا مال اور سبزیاںگرم پانی میں دھوکر استعمال کریں، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی ورکر فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایڈز، ڈینگی، کانگو وائرس،ودیگر خطر ناک جلدی بیماریوں کا سبب بیرونی ممالک سے آنے والا لنڈے کا مال، ٹائر،کپڑے ودیگر اشیا ہیں جو بندر گاہ پر عرصہ داراز تک پڑی رہتی ہیں۔
عوام گرم و سرد موسم کے دوران سنبھال کر رکھے کپڑے اور لنڈے کے مال کو کم از کم دو بارگرم پانی سے دھوئیں، خطر ناک بیماریوں سے بچنے کیلئے پھل اور سبزیاں بھی اچھی طرح دھوکر استعمال کریں کیونکہ ان کو اکثر سپرے کی ہوتی ہے۔
سائنس دان، ڈاکٹرز اورحکومت اس بارے میں اقدامات کرے اور بیرونی ممالک سے آنے والی اشیا کے استعمال کا طریقہ کار واضع کریں، تا کہ عوام خطر ناک بیماریوں سے بچ سکیں۔