بھارتی (جیوڈیسک) گلوکار میکا سنگھ نے ماضی کی روایت بر قرار رکھتے ہوئے کانسرٹ میں آنے سے چند گھنٹے قبل معذرت کرلی۔
میکا سنگھ نے کنسرٹ انتظامیہ کوٹیلی فون کرکے سیکیورٹی رسک کا بہانہ بنا کر معذرت کرلی۔ میکا کو کل کراچی کے مقامی ہوٹل میں پر فارم کرنا تھا۔ بھارتی گلوکار میکا سنگھ اس سے قبل بھی دو مرتبہ میکا سنگھ پاکستان شو میں شرکت کی غرض سے آنے سے چند لمحوں پہلے انکار کر چکے ہیں۔
بھارتی گلوکار کے اس روئیے سے شائقین اور ان کے مداحوں کو مایوسی ہوئی جبکہ کنسرٹ انتظامیہ کو بھی مالی طور پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ایونٹ کے ٹکٹ فروخت کئے جا چکے تھے۔