بابائے ریاضی حاجی غلام حسین چوہدری محکمہ تعلیم میں اپنی مدت ملازمت میں تکمیل کے بعد ریٹائر ہو گئے

Malika

Malika

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) سینیئر استاد گورنمنٹ ماڈل اسلامیہ ہائی سکول ملکہ بابائے ریاضی حاجی غلام حسین چوہدری محکمہ تعلیم میں اپنی مدت ملازمت میں تکمیل کے بعد ریٹائر ہو گئے ۔ انکے اعزاز میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد سکول ہذا میں کیا گیا ۔ نقیب محفل سابق اے ای او افضال احمد خاں اعوان تھے۔ جبکہ پر و گر ا م کے آ ر گنا ئز ر را جہ مبشر عر فا ن تھے ۔ تقریب کا آغاز تلا وت کلام پاک سے کیا گیا جسکی سعادت الحاج محمد انصر اعوان نے کی ۔نعت رسول مقبول ۖ کی سعا دت راجہ محمد عثما ن نے حا صل کی۔

مقررین نے جن میں ملک محمد یعقوب اعوان ، حاجی غلام احمد چو ہدری سابق ہیڈ ماسٹر ، چو ہدری خالد محمود سابق ہیڈ ماسٹر ، چو ہدری مست عمران ہیڈ ما سٹر (اسلامیہ ہائی سکو ل ملکہ )شا مل تھے ۔ مقر ر ین نے دو را ن ملا زمت حاجی غلام حسین چو ہدری کی تعلیمی خد ما ت کو سرا ہا ۔ دیگر مہما نا ن گر ا می میں ملک شو کت حسین اعوا ن ، ملک افتخا ر احمد اعوا ن، ملک محمد شر یف اعوا ن ، محمد فیا ض ، چو ہد ری خا لد محمو د ہیڈ ما سٹر گو لڑ ہ ہا شم ، ملک شو کت علی ، محمد صد یق ، محمد شہبا ز بھٹی ڈی ٹی ای ، محمد اقبا ل ملہی ، چو ہد ری جہا نگیر احمد ، صو بید ا ر محمد الیا س ، چو ہد ری عا مر فا رو ق ، حا جی محمد مشتا ق ایس ایس گلیا نہ ، حا جی ثنا ء اللہ اعوا ن ، صفی اللہ اعوا ن ، قمر فیا ض ( شیخ )، علی حسن ، محسن ضیا ء اعوا ن ، چو ہد ر ی غلا م نبی ، مر ز ا غلا م ر سو ل ، امتیا ز احمد جا وید ، غفر ا ن احمد طا ہر ، ملک محمد فا رو ق سد و ا ل سمیت دیگر ا فر ا د نے شر کت کی ۔ اس مو قع ر یٹا ئر ڈ ہو نے و ا لے ٹیچر حاجی غلام حسین چو ہدری نے مہما نو ں کی آ مد کا شکر یہ ادا کیا ۔ پر و گر ا م کے آ خر میں شر کا ء کے لیے شا ند ار ضیا فت کا ا ہتما م کیا گیا ۔