مٹیاری میں کورونا وائرس پھیلنے کے ذمہ دار گورنر سندھ ہیں

Imran Ismail

Imran Ismail

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ کے وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزمان نے مٹیاری میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار گورنر سندھ عمران اسماعیل کو قرار دے دیا۔

صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزماں کا ضلعی انتظامیہ سے وڈیو لنک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 22 اپریل کو مٹیاری کا دورہ کیا تھا جس کے بعد سے ضلع میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

مخدوم محبوب الزماں نے کہا کہ مٹیاری میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے، ضلع میں کورونا کیسز کے اضافے کے ذمہ دارگورنر سندھ ہیں۔

یاد رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 27 اپریل کو سوشل میڈیا بیان کے ذریعے کورونا وائرس کی تصدیق کی تھی اور پھر 8 اپریل کو ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔