مٹیاری، قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کل ہو گا

Eection

Eection

مٹیاری (جیوڈیسک) مٹیاری میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 218 پر کل ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔

سابق وزیراعلی سندھ غلام ارباب رحیم نے 2005 میں انتطامی بنیادوں پر حیدرآباد کو تقسیم کرکے نئے ضلع کو مٹیاری کا نام دیا۔ ضلع مٹیاری تین تحصیلوں ہالا، سعید آباد اور مٹیاری پر مشتمل ہے۔ جس کا کل رقبہ 1417 مربع کلومیٹر ہے جس کی کل آبادی تقریبا ساڑھے پانچ لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔

مٹیاری کی سرحدیں شمال میں نواب شاہ، جنوب میں حیدرآباد، مشرق میں سانگھڑ اور ٹنڈو الہ یار جبکہ مغرب میں دریائے سندھ سے ملتی ہیں۔ جس کے پار ضلع جامشورو واقع ہے۔

سندھ کے عظیم صوفی شاعر شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے مزار کے باعث اس ضلع کو اہم تاریخی حیثیت حاصل ہے جبکہ ہالا میں مخدوم نوح کی درگاہ اور شاہ عبد اللطیف کی جائے پیدائش ہالا حویلی یہاں کے تاریخی مقامات ہیں۔

شہریوں کا روزگار زراعت اور شوگر ملز سے وابستہ ہے۔ہالہ کی دستکاری کی مصنوعات پورے ملک میں مشہور ہے ۔اس ضلع میں قومی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستیں ہیں۔ ضلع میں 18 جنوری کو این اے 218 پر ضمنی انتخاب منعقد ہورہا ہے۔ جس کے لئے مجموعی طور پر 263 پولنگ اسٹیشن قائم کیئے گئے ہیں۔

3 لاکھ 8 آٹھ ہزار 398 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار 183 اورخواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 215 ہے۔

ایس ایس پی مٹیاری امجد شیخ کے مطابق پولنگ کے دن سیکیورٹی کے لیے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور رینجرز کے جوان کو تعینات کئے جائیں گے۔