لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بنگلہ دیش میں مطیع الرحمان کو پھانسی پر شدید رد عمل کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا مطیع الرحمان کی پھانسی پاکستان سے محبت کی پاداش میں دی گئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے سوال کیا کہ سیاسی مقاصد کیلئے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا قتل کہاں کی انسانیت ہے۔
حسینہ واجد حکومت بھارت کے کہنے پر انصاف کا قتل کر رہی ہے۔ طلال چودھری نے حسینہ واجد کی حکومت کو قاتل بھی قرار دیا۔