کراچی (جیوڈیسک) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریٹری حور مظہر کے اعلامیے کے مطابق امسال بھی پاکستان سائنس فائونڈیشن اسلام آباد اور میٹرک بورڈ کراچی کے اشتراک سے طالب علموں کیلئے موبائل فون اور انٹرنیٹ کے نقصانات کے عنوان سے 24 واں انٹرا بورڈ سائنس مقابلہ پوسٹر سازی 2014ء27 جنوری کو صبح 10 بجے سے شام 3بجے تک بورڈ کی عمارت میں منعقد ہو گا۔
مقابلے میں کراچی کے 106 نجی اور سرکاری اسکولوں کے 292 طلبہ و طالبات حصہ لیں گے جبکہ ججز کے فرائض آرٹ سے وابستہ ماہرین انجام دیں گے۔