کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں میٹرک کے امتحان میں سیکیورٹی کے لیے چیئرمین میٹرک بورڈ نے محکمہ داخلہ، رینجرز اور پولیس کو خط لکھ دیا۔
چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ وہ امتحانی مراکز اور لاکھوں طلبہ کی سیکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ حکام سے میٹنگ بھی کرینگے، ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت 28 مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں ساڑھے 3 لاکھ طلبا شریک ہونگے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امتحانات کی سیکیورٹی کے پیش نظر مراکز کی تعداد میں 12 فیصد تک کمی کر دی ہے، جس کے ایگزامیشن سینٹرز کی تعداد 438 سے کم کر کے 378 ہو چکی ہے۔