نیویارک (جیوڈیسک) فوربز جریدے کی امیر ترین لوگوں کی سالانہ فہرست کے مطابق میٹ ڈیمن ہالی وڈ کے تیسرے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں۔
ڈیمن گذشتہ برس کی فہرست میں نہیں آ سکے تھے انھوں نے ’جیسن برونی‘ اور ’دی مارٹین‘ میں کام کر کے پانچ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی کمائی کی۔
انھیں اس دوڑ میں شکست دینے والے ڈوینی ’دی راک‘ تھے جو ’سان اینڈریئس‘ اور ’سنٹرل انٹیلیجنس‘ میں کام کر کے دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے۔ انھوں نے جون سنہ 2015 سے جون 2016 تک چھ کروڑ 45 لاکھ کمائے۔
فوربز نے سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی تازہ فہرست رواں ہفتے جاری کی ہے۔ اس آمدن ان کی آنے والی فلموں کے لیے لیا گیا ایڈوانس بھی شامل ہے۔
گذشتہ برس سب سے زیادہ کمانے والے اداکار ’آئرن مین‘ رابرٹ ڈونی جونیئر اب نویں نمبر پر ہیں ان کی کمائی تین کروڑ 30 لاکھ رہی۔
دی راک ’سان اینڈریئس‘ اور ’سنٹرل انٹیلیجنس‘ میں کام کر کے دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے
جیکی چین اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جنھوں نے پورے سال میں چھ کروڑ دس لاکھ ڈالر کمائے۔ ٹام کروڑ پانچ کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمائی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ جانی ڈیپ کی کمائی چار کروڑ 80 لاکھ رہے اور اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
پہلے پانچ اداکاروں کی کمائی سب سے کمانے والی اداکارہ جینیفر لارنس زیادہ ہے۔ جنھوں نے کل چار کروڑ 60 لاکھ روپے کمائے۔
بالی وڈ کے چار اداکار سب سے زیادہ کمانے والے 20 لوگوں میں شامل ہوئے جن میں تین کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے ساتھ سرِ فہرست اداکار شاہ رخ خان ہیں۔