اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پیمرا میں جیو کے خلاف درخواست ان کے دستخطوں سے گئی ہے کیونکہ بحیثیت وزیر دفاع درخواست بھیجنا ان کی ذمے داری تھی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فوج کے ساتھ حکومت کی کبھی کشیدگی نہیں تھی، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات بجلی کے مسئلے پر تھی۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم شہدا کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت اور فوج میں کشیدگی کی باتیں بے بنیاد ہیں۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات بجلی کے معاملات پر تبادلہ خیال کے لیے ہوئی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پیمرا میں جیو کے خلاف درخواست ان کے دستخطوں سے گئی ہے کیونکہ بحیثیت وزیر دفاع درخواست بھیجنا ان کی ذمے داری تھی۔