اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات پرویزز رشید کا کہنا ہے کہ فوجی قیادت کی تقرری کیلئے آئین نے تیس دن کی مہلت دے رکھی ہے۔ یونیسکو کے زیر اہتمام صحافیوں کے تحفظات کے لئے ہونے والی کانفرنس کے بعد ذرائع سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا آرمی چیف کی تقرری کے بارے میں دو سال سے قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔
لیکن فوجی قیادت کی تقرری کیلئے آئین کے مطابق 30 دن کا وقت ہے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ایک سیٹ پر شکست سے مقبولیت کم نہیں ہوئی مشکل فیصلے کر کے مقبولیت کی قربانی دی، سیاسی مفاد پرستی کا شکار نہیں ہو رہے۔
وفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا تھا کراچی کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ کوشش کی، شہری، تاجر اب شہر کے حالات سے خوش نظر آتے ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ حکومت ذرائع کی آزادی پر یقین رکھتی ہے صحافیوں کو عسکریت پسندی کے دور میں خطرات کا سامنا ہے۔ صحافیوں کے تحفظ کا بل جلد ہی سینٹ میں پیش کیا جائے گا۔