اسلام آباد (جیوڈیسک) طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا عبدالعزیز نے آئین کے دائرے میں رہ کر مذاکرات پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ کہتے ہیں کمیٹی سے علیحدگی اختیار نہیں کریں گے۔ مولانا سمیع الحق ہٹانا چاہتے ہیں تو ہٹا دیں۔
مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ انہیں مذاکرات کے نکات پر تحفظات ہیں۔ قرآن کو قانون بنایا جائے تو امن ہو جائے گا۔ جنگ مسائل کا حل نہیں، قوم کو دھوکا نہ دیا جائے، آئین اور قانون میں کئی ابہام ہیں۔ مذاکراتی عمل میں انسان کے بنائے ہوئے آئین کی شرط نہ لگائی جائے۔
مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ انہوں نے تحفظات کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ طالبان رہنماؤں کے ٹیلی فون نہیں سنیں گے تاہم کمیٹی میں شامل رہیں گے۔
مولانا عبدالعزیز نے مولانا سمیع الحق کو اختیار دیا کہ وہ چاہیں تو انہیں ہٹا کر کسی اور شخص کو لے لیں۔ مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ وہ نیک نیتی سے مذاکرات میں شریک ہیں۔