کراچی : جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر صوبہ پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ کے والد سابق سینئر ہیڈ ماسٹر محمد جمیل گجر جوکہ گذشتہ روز انتقال کر گئے تھے کوہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا ہے نماز جنازہ جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن نے پڑھائی اور مولانا فضل الرحمن مرکزی امیر جے یو آئی اور مولانا عبدالغفور حیدری وفاقی وزیر نے مدینہ منورہ سے ٹیلی فون پر شہباز گجر سے اظہار تعزیت کیا۔
جنازے میں ڈپٹی جنرل سیکریٹری پنجاب چوھدری محمد ضیاالحق، سکریٹری اطلاعات محمد اقبال اعوان ، امیر جے یو آئی ضلع جھنگ ملک عبدالرزاق کھوکھر،مولانا عبدالغفور جھنگوی ،مہرافضل خان صدربار جھنگ،سابق صدربار افتخار جٹیانہ ، فضل الرحمن جو ئیہ سابق صدر بار جھنگ،اختر خان جنرل سیکریٹری بار جھنگ،میاں مظہر حسین جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن،رہنما جماعت اسلامی مہر بہادر خان جھگڑ،صدر جماعت دعوہ محمد منشاء جھنگوی، مولانا سہیل الر حمن، ترجمان جے یو آئی ضلع جھنگ عبدالرحمن عزیز ، امیر جے یوآئی تحصیل جھنگ مولانا محمد طارق ودیگر نے شرکت کی اور جھنگ کی مختلف سیاسی ،مذہبی وسماجی تنظیموں اور اراکین پارلیمنٹ نے بھی ان سے اظہار تعزیت کیا۔