مولانا عبدالغفور حیدری کو سینٹ آف پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہیں۔ محمد صدیق مدنی

چمن (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے رہنماء حافظ محمدصدیق مدنی نے ایک پریس ریلیز میںجمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری کو سینٹ آف پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تاریخ میں ایسے عہدے پر عالم کا آنا پہلی مرتبہ ہے جو جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان مدظلہ کے کاوش سے ایک عالم دین کو ایسے اہم عہدہ پر فائز کیاگیا۔جو کہ دیندار طبقہ کیلئے نیک شگون ہیں حالانکہ علماء کرام کے زندگی ہمیشہ سے کٹھن سے رہی ہیں اور در اصل کسی دینی ملت کی ساری زندگی کشمکش کی زندگی ہو تی ہے کیونکہ اسے ایک واضح عقیدہ اور ایک معینہ ضابطہ کے تحت پورے تمدن کو چلانا ہوتا ہے مگر حالات کی ہوائیں موافق ہی نہیں ، مخلف ہوکر بھی چلتی ہے۔

مخالف ہوائوں کے چلنے پر سفینہ تمدن کا رخ اپنے نصب العین کی طرف رکھنا ایک کٹھن کام ہے۔ یہی کٹھن فریضہ ملت اسلامیہ کے سر عائد ہے یہ فریضہ خلافت راشدہ کے دور تک ملت اسلامیہ نے بخوبی سر انجام دیا مگر بعد بدلتے حالات کا مقابلہ کما حقہ جاری نہ رہا۔ ایک اصولی نظام کا رخ تاریخ کس قدر موڑ لی گئی مسلمانوں پر ماضی میں ایسے دو بڑے خوفناک دور آئے۔ ایک عباسی دور ، دوسرے سلطنت مغلیہ میں اکبر کا دور۔۔۔۔ ان دونوں موقعوں پر جو قوت سفینہ ملت کی ناخدائی کررہی تھی وہ طوفانی ہوائوں اور موجوں کے سامنے خم کھاگئی اور ان دونوں مو قعوں پر طوفان سے لڑنے اور نظریہ اصول کو بحال رکھنے کی سعادت ان مردان خدا کے حصے میں آئی جنکے پاس ایمان، علم اور کردار کے سوا کوئی طاقت نہ تھی۔

اب تیسرا سنگین ترین دور درپیش ہے جسمیں باہر سے فکری ، سیاسی اور ثقافتی یلغار کے اثرات کا طوفان خطرناک رفتار سے پورے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ جدید تعلیم یافتہ طبقے اور ان میں سے اٹھے ہوئے ارباب قیادت جن پر قلعہ کے بچائو کے زمہ داری عائد ہوتی ہے امریکہ کی زہنی غلامی کے روگ نے ان سے تاب مقاومت سلب کرلی ہے اور وہ ہنستے مسکراتے اور خوش آمدید کہتے ہوئے کنجیاں دشمن کے حوالے کررہے ہیں۔عالم وہ ہوگیا ہے۔ حافظ محمدصدیق مدنی نے امید ظاہر کی کہ اس ماڈرن اور انگریزی دور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری کو سینٹ آف پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے کے بعد اسلام اور اسلام کے شعائر کے تحفظ کیلئے اپنے خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اہم کردار ادا کریں گے۔

Molana Haidri

Molana Haidri

حافظ محمدصدیق مدنی
جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ چمن
03337752771