مولانا احمد لدھیانوی کے داماد ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

Maulana Ahmed Ludhianvi

Maulana Ahmed Ludhianvi

فیصل آباد (جیوڈیسک) اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما مولانا احمد لدھیانوی کے داماد محمد طارق فیملی کے ہمراہ فیصل آباد سے واپس کمالیہ آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی رجانہ سمندری روڈ پر بے قابو ہو کر دیوار سے جا ٹکرائی۔ جس کے نتیجہ میں محمد طارق موقع پر جاں بحقہو گئے۔

حادثے میں دو بچوں سمیت چار خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔ حادثہ کی خبر سنتے ہی مولانا احمد لد ھیانوی سمیت ضلع بھر کے اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔