لاہور (جیوڈیسک) شمس العلماء مولانا محمد حسین آزاد کا شمار اردو ادب کے اساتذہ میں ہوتا ہے ان کے نادر قلمی نسخے اور بچوں کیلئے کہانیوں کی اردو کی پہلی کتاب جیسا بے بہا قیمتی سرمایہ حاصل کر لیا ہے۔
مولانا محمد حسین آزاد کی مشہور کتاب آب حیات کا اصل قدیم نسخہ جس کا ایک ایک لفظ مولانا نے اپنے ہاتھ سے رقم کیا ہے۔ برصغیر میں بچوں کیلئے کہانیوں کی اردو کی پہلی کتاب لکھنے کا اعزاز بھی مولانا آزاد کو جاتا ہے، شاندار ادبی خدمات کے اعتراف میں ملکہ برطانیہ نے 1880 میں انھیں شمس العلماء کے خطاب سے نوازا۔
مولانا محمد حسین آزاد کے قلمی نسخوں میں سونے کے پانی سے لکھی فارسی ادب کی ایک تحریر اپنی مثال آپ ہے، مو لانا کے نام ملکہ برطانیہ اور مولانا حالی سمیت دیگر ہم عصروں کے خطوط بھی قابل ذکر ہیں۔ قدردانوں کا کہنا ہے کہ یہ نادر کتابیں اور قلمی نسخے اردو ادب کا گوہر نایاب ہیں۔
آب حیات، نیرنگ خیال ، دربار اکبری جیسی تصانیف کے خالق مولانا آزاد کی شخصیت کو قدردانوں کی کمی نہیں ، ضرورت اردو ادب کے اس انمول سرمائے کی شایان شان پذیرائی کی ہے۔