اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے نئے بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے اپنا نام مشتبہ افراد کی فہرست فورتھ شیڈول میں شامل۔
کرنے کے اقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تین اگست کو جاری نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے سماعت شروع کی۔
تو بنچ کے ایک رکن جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے خود کو بنچ سے الگ کرتے ہوئے نیا بنچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ واپس چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مولانا عبدالعزیزکے وکیل رہ چکے ہیں اس لیے یہ کیس نہیں سن سکتے۔