سبی (محمد طاہر عباس) سبی میں جاری طویل ترین لوڈشیڈنگ کے حوالے چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی مولانا داؤد رند کی قیادت میں سبی کے عوامی نمائندوں نے ایکس ای این واپڈا سبی میر علی دوست مگسی سے ملاقات کی اس موقع پر ایس ڈی او واپڈا سبی سید ممتاز علی شاہ بھی موجود تھے۔
جبکہ وفد میں وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی میر شہداد خان مری ، میر ظہیر احمد مری ، ندیم زیدی ،میر اللہ داد خان جتوئی، میر حبیب الرحمن رند، میر غلام رسول دھرپالی، غوث بخش عرف پہلوان ،حاجی حیات رند،عبدالغفور جتوئی ملک فقیر احمدرند، مہردین جمالی ، ملک اکبر خان دہپال کے علاوہ دیگر کونسلرز بھی موجود تھے۔
حاجی داؤد رند نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبی ایشیاء کو گرم ترین شہر ہے حکومتی احکامات کے باوجود سبی میں طویل ترین بجلی کی بندش سے کئی مسائل جنم لے رہے ہے شدید گرمی کے باعث شہری پریشانی میں مبتلا ہے۔
گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے سبی سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آسکے اس موقع پر ایکس ای این واپڈا سبی علی دوست مگسی نے کہا کہ وسائل میں رہ کر صارفین بجلی کو تمام سہولیات فراہم کررہے ہیں بجلی کی کمی کے باعث اضافی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے سبی کی شدید گرمی اور عوام کی مشکلات کے حوالے سے ہمیں علم ہے۔
سبی میں لوڈشیڈنگ مین کمی لانے کیلئے واپڈا کے حکام سے رابط میں ہے جیسے ہی ہمیں احکامات ملیں گے سبی سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا واضح رہے کہ سبی میںگرمی کی شدید میں اضافہ ہوجانے سے عوام بدحالی کا شکار ہے شدید گرمی اور کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری علاقوں سمیت دیہی علاقوں میں بھی پانی کی قلت کا سامنا ہے۔
بجلی کی بندش کے باعث شدید گرمی سے بچے بوڑھے خواتین مشکلات کا شکار نظر آتے ہیں عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سبی کی شدید گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن بنایا جائے۔