لاہور (جیوڈیسک) حريک انصاف کے سیکرٹري جنرل جہانگير ترين نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مینڈیٹ چرایا گیا لیکن بلدیاتی الیکشن میں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان غیر سنجیدہ سیاستدان ہیں، خیبر پختونخوا ميں اپني پارٹی کی شکست سے انہوں نے کچھ نہيں سیکھا۔
بلدياتی انتخاب کے حوالے سے پنجاب کے تنظيمی عہدیداروں سے خطاب کے دوران جہانگیر ترین نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ميں پری پول رگنگ شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر بلاوجہ تنقيد کی جا رہی ہے۔ جے یو آئی کی قیادت کو ہوش کے ناخن لينے چاہئیں۔
پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ بائیس دسمبر کو لاہور میں مہنگائی کے خلاف تاریخی احتجاج کیا جائے گا۔