مولانا فضل الرحمن کا شمالی وزیرستان میں آپریشن بند کرنے کا مطالبہ

Maulana Fazal-ur-Rehman

Maulana Fazal-ur-Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے کہا ہے کہ میر علی میں فوجی کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کی ضرورت ہے لیکن علاقے میں کرفیو کے باعث انہیں ہسپتال منتقل نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کے لئے کرفیو میں نرمی کی جائے۔ مولانا فضل الرحمن نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اور ڈی جی آئی ایس آئی کو بھی فون کر کے یہی مطالبات کئے ہیں۔