مولانا فضل الرحمان نے قبائلی عمائدین کا جرگہ کل بلا لیا

Maulana Fazal-ur-Rehman

Maulana Fazal-ur-Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قبائلی عمائدین کے قومی جرگے کا پہلا اجلاس کل پشاور میں طلب کیا ہے۔ قبائلی عمائدین کا جرگہ فروری 2013 میں اسلام آباد میں تشکیل دیا گیا تھا اور آل پارٹیز کانفرنس میں شریک قومی قیادت نے جرگے کی حمایت کی تھی تاہم اب تک جرگے کا کوئی اجلاس نہیں بلایا جا سکا تھا۔

کل پشاور میں ہونے والے اجلاس میں جرگہ طالبان سے مذاکرات اور امن و امان کے لئے سفارشات مرتب کرے گا۔ یہ سفارشات مولانا فضل الرحمان حکومت کو پیش کریں گے۔