لاہور (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جے یو آئی ف کے سربراہ کی آصف علی زرداری سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی بات ہوگی، مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو دو روز قبل ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔ نواز شریف سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے۔