اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اپنے موقف سے پارلیمانی پارٹی کو آگاہ کیا اجلاس میں آرمی ایکٹ کو آئینی تحفظ دینے کا مسئلہ زیر غور آیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسودہ تیار کرنے میں اپوزیشن کو ساتھ رکھا لیکن مسودے کے بارے میں ہمیں بے خبر رکھا گیا۔
مسودہ تیار کرنے میں وزیراعظم نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔ وزیراعظم کے اتحادی ہیں ہمیں تاریکی میں کیوں رکھا گیا؟۔ ان کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس کے اصولی طور پر حق میں نہیں تھے۔ ملٹری کورٹس کی غیر معمولی حالات میں بات ہوئی تو تسلیم کیا۔