اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ذرائع سے گفتگو میں چودھری نثار کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف ساری قیادت اکھٹی ہونے سے بہتری آئے گی۔
مولانا فضل الرحمان سے خیر کی توقع ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق ہے، ملک میں پہلی چیز امن و امان ہے، حکمران جماعت تنہا نہیں ہوتی ان کے ساتھ سیکورٹی ادارے بھی ہوتے ہیں۔