مولانا فضل الرحمن پر خودکش حملے کی شدید مذمت، ساجد نقوی

Lahore

Lahore

لاہور : قائد ملت جعفریہ پاکستان، ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے گزشتہ روز مولانافضل الرحمن پر ہونیوالے خود کش حملے، ہزارہ برادری پر ہونیوالے حملوں سمیت مختلف واقعات میں معصوم جانوں کے ضیاع کو قابل افسوس و تشویشناک قرار دییت ہوئے کہاہے کہ محرم سے چند روز قبل دہشت گردی کے واقعات تشویشناک امرہیں، ان واقعات کے بعد اور اس سے پہلے بھی ریاستی عملداری اور ملک کی امن وامان کی صورتحال زیر سوال ہے؟اپنے مذمتی بیان میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکا م نظر آرہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ، اس ملک میں دہشت گردوں کے خلاف جتنی بھی کاروائیاں کی جارہی ہیں، نیشنل سیکورٹی پالیسی سے لے کر اب تک جتنے اقدامات دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کئے گئے ہیں ان سب پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے؟کوئٹہ کا واقعہ بڑا سنگین واقعہ ہے ۔محرم سے پہلے ایسے واقعات کا رونما تشویشناک امّر ہے۔

یہ فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں اور نہ ہی سنی یا شیعہ اختلاف سے اس کا کوئی تعلق نہیں یہ خالصتاً ایک تجاوز اور کھلی زیادتی ہے اور اس کے سدباب کے لئے ہر ممکن طریقہ سے استفادہ کرنا ضروری ہے۔اس واقعہ کے بعد اور اس سے پہلے بھی ریاستی عملداری،پوری ریاست اور ملک کی صو رتحال زیر سوال ہے ۔ کراچی سے کوئٹہ اور پارا چنار سے گلگت بلتستان تک پورا ملک جل رہاہے اس لئے ضروری ہے کہ اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے دہشت گردی کے تدارک کیلئے ٹھوس قدامات جن کی توقع بہت کم ہے اقدامات اٹھائے جائیں۔۔

ادھر اپنے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی مولانافضل الرحمن پر ہونے والے خو دکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری پر وقفے وقفے سے ہونیوالے دہشت گردانہ حملوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک عرصہ سے یہ سلسلہ جاری ہے جو تھمنے میں نہیں آرہا وفاقی اور صوبائی حکومت بتائے کہ عوام کے تحفظ کیلئے کونسے اقدامات کئے گئے ہیں صرف مذمتی بیانات اور دعوئوں سے مسائل حل نہیں ہونگے، عملی اقدامات کر نا ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان واقعات کی تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور قاتلوں کو کیفر دار تک پہنچایا جائے ۔ آخر میں علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ عارف واحدی نے کوئٹہ میں ہونے والے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی دلی دکھ کا اظہارکرتے ہوئے شہدا کی بلندی درجات اور لواحقین و پسماندگان کو تعزیت و تسلیت و صبر جمیل عطافرمانے کے لئے دعا فرمائی۔