پشاور (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر جمعیت علمائے اسلام ف کا بلا مقابلہ امیر منتخب کر لیا گیا ہے۔ وزیر مملکت عبدالغفور حیدری بھی دوبارہ جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی امیر اور جنرل سیکریٹری کے عہدوں کے لئے انتخابات پشاور میں منعقد ہوئے۔ مولانا فضل الرحمان کو چوتھی مرتبہ پارٹی کا بلامقابلہ امیر منتخب کیا گیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کئی گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد مولانا فضل الرحمان کا مقابلہ کرنے سے دستبردار ہوئے۔ تاہم جنرل سیکریٹری کے عہدے پر الیکشن ہوا۔ جس کے نتیجے میں وزیر مملکت مولانا عبد الغفور حیدری 393 ووٹ لیکر دوبارہ جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے، جبکہ ان کے مد مقابل سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ نے 93 حاصل کئے۔