سکھر (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم کی اپنی اپنی سیاست ہے، مولانا اور ایم کیو ایم کو یہ معاملات کمیشن کے قیام کے وقت اٹھانے چاہیے تھے۔
ایم کیو ایم کے پاس اسمبلی میں 24 اور فضل الرحمان کے پاس 13 ووٹ ہیں، ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ ایسے حالات پیدا ہوں کہ ن لیگ کے لیے مشکلات بڑھیں، میں نہیں سمجھتا کہ دونوں جماعتیں منگل کو اجلاس میں تحریک پیش کریں گی۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ سکھر بیراج اپنی مدت سے 35 سال زیادہ گزار چکا ہے، سندھ میں حفاظتی بندوں پر کافی کام ہوا ہے، پریشان کن صورتحال نہیں ہو گی۔