اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل اظہار کرتے ہوئے شریں مزاری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ سے اقتدار کے غلام رہے ہیں
اور وہ 22 ویں ترمیم سے خوف زدہ ہیں سینیٹ الیکشن میں پیسے کا کھیل ختم ہونے سے مولانا کا کھیل بھی ختم ہو جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کی اخلاقیات انہیں دھاندلی زدہ حکومت میں شرکت سے نہیں روکتی۔ شیریں مزاری نے واضح کیا کہ تحریک انصاف نے اصولی موقف پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔