لاہور (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام تحصیل کے سینئر راہنما ماسٹر محمداقبال انجم نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن نے پنجاب حکومت کی طرف پنجاب اسمبلی سے واپس کئے جانیوالے تحفظ حقوق نسواں کی بھرپور مخالفت اور مضبوط مئوقف اپنا کراپنی پو ری پاکستانی قو م کی ترجمانی کرنیکاحق اداکردیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزاپنی رہائش گاہ میںصحافیو ںسے ایک ملاقا ت کے دوران با ت چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرجمعیت علماء اسلام تحصیل کے صدرقاری محمداسلم فاروقی،حافظ محمدنو ر،محمدمنیرچوہان، ملک شاہد اقبا ل، ملک محمدعمرریاض،محمدعثمان حیدر اورملک محمدعمردرازبھی موجودتھے۔
انہوںنے مزیدکہاکہ خواتین کے تحفظ کے بل کی صوبائی اسمبلی سے منظور ی سے پہلے علمائے کرام اوراسلامی نظریاتی کونسل سے راہنمائی لینی چاہیے تھی مگرافسوس ایسانہیںکیاگیا، بل کے حوالے سے تحفظات موجود ہیں۔اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی اظہارتشویش کیاہے،اسلام میںخاونداوربیوی کے درمیان معاملا ت طے کرنے کیلئے قر آن و سنت سے راہنمائی ہمارے لئے بہتراورضروری ہے۔