اسلام آباد (جیوڈیسک) نائن زیرو جانے پر جے یو آئی کے کئی رہنما مولانا فضل الرحمان سے ناراض ہو گئے تھے تاہم مولانا فضل الرحمان ثالثی کے حوالے سے پارٹی کی شوری کے تحفطات دور کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
پارٹی کی شوری نے قرار داد کے زریعے مولانا کے ثالثی کے کردار کی توثیق کر دی جو قائم مقام سیکریٹری جنرل مولانا امجد خان کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔
مولانا فضل الرحمان نے شوری کو بریفنگ میں کہا کہ وہ اپنی طرف سے ثالثی نہیں کر رہے بلکہ پارلیمنٹ نے ثالثی کی ذمہ داری سونپی ہے۔