مولانا فضل الرحمان عورتوں کیلئے تکلیف کی وجہ بن رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

Uzma Bukhari

Uzma Bukhari

لاہور (جیوڈیسک) ن لیگ کی سینئر رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان تحفظ خواتین بل پر تنقید کر کے اپنی قدر قیمت کھو رہے ہیں، وہ بل پر تو تنقید کر رہے ہیں، عورتوں پر تشدد کرنے والوں کو کچھ نہیں کہہ رہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ن لیگ کی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ عورتوں کو مارنے والوں کو مولانا کچھ نہیں کہہ رہے ان کا تحفظ کرنے والوں کو القابات سے نواز رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان عورتوں کیلئے تکلیف کی وجہ بن رہے ہیں، اپنی قدر کھو رہے ہیں۔