کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ایڈمنسٹریٹر مولانا غلام رسول کے بھائی کے انتقال پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم اور جامعہ کی انتظامیہ سمیت پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال، انیس قائم خانی وسیم آفتاب ودیگر سیاسی وسماجی رہنماؤں کااظہار تعزیت، مرحوم غلام نبی روڈ کراس کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کی ٹکر سے گر کر سر میں چھوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئے ، جناح ہسپتال میں دو دن زیر علاج رہنے کے بعد دارفانی کوچ کرگئے۔
مرحوم نے 5بھائی 5بچوں اور والد سمیت خاندان کے سینکڑوں افراد کو سواگوار چھوڑا ، نماز جنازہ کورنگی سواء کوارٹر کی جامع مسجد نورانی کے باہر گراؤنڈ میں مفتی محمدنعیم کی اقتداء میں ادا کی گئی جنازے میں جامعہ بنوریہ عالمیہ ناظم تعلیمات وشیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری ، نائب مہتمم مولانا نعمان نعیم ، مولانا فرحان نعیم ، مولانا سیف اللہ ربانی سمیت سینکڑوں طلبہ واساتذہ اور جامعہ کے انتظامیہ کے افراد نے شرکت کی۔
جنازے میں شہر بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات ، علماء کرام اور صحافی حضرات کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ، قبل ازیں جنازے کے شرکاء سے تعزیتی خطاب کرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ موت کا انکار دنیا میں کوئی بھی نہیں کرسکتا،مرنے سے پہلے آخرت کی تیاری خوش قسمتی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہاکہ مرحوم غلام نبی کے والد اور میرے والد قاری عبدالحلیم رحمۃ اللہ تعالی علیہ کا آپس میں گہرا تعلق تھا جس کی وجہ سے میں پورے گھرانے کو اچھی طریقے سے جانتاہوں غلام نبی انتہائی سادہ اور پرخلوص بچہ تھا اللہ تعالیٰ ان کو غریق رحمت فرمائے بھائی عبدالرحمن ، ان کے صاحبزادے مولانا غلام رسول اور مرحوم کے بچوں سے سمیت دیگر خاندان کے افراد کو صبر جمیل عطاء فرمائے (آمین)