اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر نومنتخب ممبران نے حلف اٹھایا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملک کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہو گا۔
نواز شریف، امین فہیم اور تحریک انصاف کے جاوید ہاشمی کے درمیان مقابلہ ہے، قائد ایوان کے لیے 342 رکنی ایوان میں 172 ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔