لاہور (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ملکی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ہر صورت امن قائم کرے گی۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی جماعت حکومت کے ہر مثبت اقدام کی تائید کرے گی۔