مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم کو ممنون حسین کی حمایت کا اشارہ

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف نے ن لیگ کے صدارتی امیدوار ممنون حسین کی حمایت کا اشارہ دے دیا تاہم حتمی اعلان پارٹی سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔وزیراعظم ہاس میں مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدارتی انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدارتی امیداوار ممنون حسین بے داغ کردار کے مالک ہیں، ان کا بطور صدر انتخاب وفاق اور چاروں اکائیوں کے لیے مفید ثابت ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے صدارتی انتخاب میں ممنون حسین کی حمایت کے لیے مولانا فضل الرحمن سے درخواست کی۔ ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام ف کی حکومت میں شمولیت سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔