جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے دفتر کیافتتاح کا خیر مقدم کیا ہے۔ قطر میں طالبان کے دفتر کے افتتاح کا خیر مقدم کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قطر میں افغان طالبا ن کے دفتر کا قیام مذاکرات کی جانب سنجیدہ پیشرفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں طالبان کو امریکا کی طرف سے کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی، اس اقدام سے خطے میں قیام امن کے لئے پیشرفت ہو سکتی ہے۔