پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پوری دنیا میں بسنے والے مسلمان ہر سال اپنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد مذہبی جوش و جذبے سے مناتے ہیں جہالت ،ظلم اور شرک سے نجات اور جھوٹے ناخداؤں کی اذیت ناک خدائی سے نجات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کائنات کا عظیم تحفہ ہے اس عظیم تحفہ پر رب کائنات کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے ۔
ان خیالات کا اظہار مولانا خان محمد قادری نے جامع مسجد چراغیہ رضویہ غفوریہ میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی سے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت میں تمام مسائل کا حل موجود ہے محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر ہمارا ایمان نامکمل ہے ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے کہ اس نے ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امتی بنایا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت سے قبل جہالت ،ظلم اور ناانصافی عروج پر تھی بیٹیوں کوزندہ درگور کر دیا جاتا ہے حضو رصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کیساتھ ہی ہر طرف اجالاہو گیا محفل میلاد کی تقریب میں سینکڑوں عاشقان رسول نے شرکت کی ۔