لاہور (جیوڈیسک) لاہور اہلسنت و الجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے مطالبہ کیا ہے کہ جھنگ میں این اے 89 اور پی پی 78 میں فوج کی نگرانی میں دوبارہ گنتی یا انتخابات کرائے جائیں۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا محمد احمد لدھیانوی کا کہنا تھا ۔
ان کے حلقوں میں الیکشن کمیشن نے بددیانتی کا مظاہرہ کیا، نشاندہی کے باوجود ڈبل ووٹ خارج نہ کئے گئے۔ مولانا محمد احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کو امریکا مخالف پالیسی کی سزا دی گئی تاہم وہ نا انصافی کے باوجود ن لیگ کی واضح کامیابی کو تسلیم کرتے ہیں۔