مولانا لدھیانوی کی کامیابی ہرمحب وطن ، غریب اور مظلوم کی فتح
Posted on April 22, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
جھنگ( محمد شفاکت اللہ سیال) مولانا لدھیانوی کی کامیابی ہرمحب وطن ،غریب اور مظلوم کی فتح ہے۔ ثابت ہو گیا کہ 11مئی کا الیکشن فیئر اینڈ فری نہیں تھا۔مولانا لدھیانوی اسمبلی میں رہ کر تنازعات کے حل اور امن کے لئے کردار ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے راہنماء و سابق امیدوار حلقہ این اے90 شورکوٹ،مولانا آصف معاویہ سیال نے میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مولانا لدھیانوی نے ہمیشہ یکسانیت،امن اور اتحاد کو فروغ دیا۔مولانا کی فتح ہر دین دار ودین دوست انسان کی فتح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے اہم مسائل کے حل،امن کے قیام اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے مولانا کا کلیدی رول ہو گا،مولانا آصف معاویہ نے کہا کہ ہم اس پر مسرت موقع پر خداوند کریم کے شکر گزار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم پر کسی سرکاری و غیر سرکاری ادارے کا کوئی احسان نہیں،یہ محض اللہ لا فضل و احسان ہے جس نے ہمیں کامیابی سے نوازا۔وہ دن دور نہیں جب شورکوٹ کے حلقہ سے بھی لدھیانوی کا کارکن اسمبلی کے فلور پہ پہنچے گا۔